قبضہ میں ملوث ملزم مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں حکومت نوٹس لیں۔میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(کرائم رپورٹ)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق میانوالی کے رہائشی شرافت علی ولد غلام جیلانی نے کہا ہے کہ ماموں کی وفات کے بعد کرائے داروں نے ہماری جائیداد پر قبضہ کرلیا ہے وزیراعظم عمران خان ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ۔چیف سیکرٹری پنجاب۔ آئی جی پنجاب ودیگر سے اپیل ہے کہ قابضین سے ہماری جائیداد واگزار کروائی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے شرافت علی نے بتایا کہ ہماری جائیداد واقع مین جناح روڈ 304 پر 25 مرلے ہے الکریم مشتری۔ایشیاء مشنری ۔کراچی مشنری والے میرے ماموں کے کرایہ دار ہیں اور ماموں کی فوتگی کے بعد 3 فروری 2020 کو جب میں کرایہ لینے گیاتو انھوں نے کرایہ دینے سے انکار کردیا اور مجھ سے لڑائی جھگڑا کیا میں اس جائیداد کا واحد مالک ہوں اور تمام کاغذات میرے پاس موجود ہیں اس کے باوجود قابضین نے میری جائیداد پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جن کے خلاف میں نے متعلقہ تھانہ میں درخواست بھی دی ہے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے اور ملزم بڑے اثر ورسوخ والے ہیں اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں میری اعلیٰ احکام سے درخواست ہے کہ میری جائیداد کو قبضہ گروپ سے واگزار کروایا جائے اور میرے حوالے کرائی جائے۔