چوہدری سلیم باگڑی پنڈدادنخان
کھیوڑہ کی پچاس ہزار آبادی کے درمیان قائم پاور پلانٹ
شیر خوار بچوں اور عمر رسیدہ افراد کی زندگیوں کے درپے
ڈیٹی کمشنر جہلم تحصیل پنڈدادنخان میں پلوشن ایمرجنسی نافذ کر کے پاور پلانٹ بند کرائیں
پنڈدادنخان: آ ئی سی آ ئی سوڈا ایش کے پاور پلانٹ کیمکل پلوشن پنڈدادنخان کھیوڑہ روڈ اور گردونواح میں لگے جپسم پلانٹ کے باعث سانس کی بیماریاں بڑھ گیں
پنڈدادنخان: آلودگی کے باعث کھیوڑہ اور تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی بچوں اور بوڑھوں کو سانس لینا دشوار جبکہ کھیوڑہ روڈ پر بغیر ونڈ سکرین کے چلنے والی موٹر سائیکل سمیت دیگر گاڑیاں چلانا بھی مشکل ہوگیا موٹرسائیکل اور دیگر گاڑی چلاتے ہوئے باریک نہ نظر آنے والا کوئلے اور جپسم کا خاکہ آنکھوں میں ڈلنے سے حادثات جنم لینے لگے
کھیوڑہ ابادی کے درمیان میں قائم کوئلے کے پاور پلانٹ اس کی بڑی وجہ قرار ھزاروں ٹن کوئلہ ماھانہ چلنے کے باعث پچاس ھزار کی شہری ابادی شدید متاثردھوئیں کے گہرے بادلوں اور کیمکل سے شیر خوار بچے اور بوڑھے متاثرین میں شامل موسم کی بہتری تک پاور پلانٹ بند کیے جائیں کھیوڑہ کی عوام کا مطالبہ حکومت کی طرف سے ٹوٹس نہ لیا گیا تو سٹرکوں پر نکلیں گے کھیوڑہ کے مکینوں کی پنڈدادنخان میڈیا سے گفتگو