پنڈ دادن خان ( راشد خان سے)
ریٹرننگ آفسر پی پی26 اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون این اے 61 کے لیے ڈاکٹر محمد حسان طارق مقرر
تفصیلات کے مطابق آمدہ جنرل انتخابات کے حوالے سے ریٹرنگ آفسیران سمیت الیکشن آفسس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اسی ضمن میں گزشتہ روزتحصیل کمپلیکس آفس پی ڈی خان میں الیکشن کمیشن جہلم کے سب کیمپس کا قیام ریٹرننگ آفسر پی پی26 اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون این اے 61 کے لیے ڈاکٹر محمد حسان طارق مقرر جبکہ
اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر عدیل عباس ملک کے دفتر سے این اے 61 اور پی پی 26 کے جنرل الیکشن 2025 کے لیے کاغذات کے اجرا کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے
جس کے مطابق الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والے امیدواروں کے لئے ہدایت نامہ مہیا کر دیا گیا ہےایک کاغذات نامزدگی کا فارم حاصل کرنے کی فیس 100 روپے ہے
کاغذات نامزدگی 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں ایک امیدوار مختلف تجویز کنندہ و تائید کنندگان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 5 کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتا ہےقومی اسمبلی کی نشست کے لئےامیدوار کو ناقابل واپسی 30 ہزار روپے بطور فیس جمع کروانے ہوں گےصوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار کے لیے فیس 20 ہزار روپے ہےکاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر سے صبح 8 سے دوپہر 3 بجے تک حاصل کیئے جا سکتے ہیں کاغذات نامزدگی کے ساتھ امیدوار کو اس کے تجویز کنندہ و تائید کنندہ کے شناختی کارڈ کی مصدقہ نقول منسلک کرنا ہو گی تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو اپنا ووٹر سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ہوگا۔امید وار گزشتہ تین سالوں کا انکم ٹیکس ریٹرن کا غذات نامزگی کے ساتھ منسلک کرے گاامیدوار کی جانب سے پاسپورٹ کی مکمل نقل کاغذات نامزگی کے ساتھ منسلک کی جائے گی۔۔
